Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

راستے بند کرنے کی دھمکیاں جمہوری نہیں، دہشت گردانہ طرزِ عمل ہے: شرجیل میمن

 کراچی:   سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شاہراہ فیصل سمیت شہر کی سڑکیں بند کرنے کی دھمکیوں کو دہشت گردانہ طرزِ عمل قرار دے دیا۔

کراچی سے جاری بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اختلافِ رائے ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، تاہم عوام کو یرغمال بنانے اور ان کی نقل و حرکت محدود کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ شاہراہ فیصل بند کرنے اور شہریوں کو راستوں سے گزرنے نہ دینے کی دھمکیاں کسی صورت جمہوری رویہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنے مؤقف کے اظہار کے لیے عوام کے راستے بند کرے۔ جمہوریت کے نام پر تقسیم کی باتیں کرنا اور پھر اسی جمہوریت کے ثمرات کا مطالبہ کرنا بھی تضاد ہے۔

سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبوں سے متعلق سندھ اسمبلی اپنی قرارداد کے ذریعے واضح مؤقف دے چکی ہے، جبکہ ڈویژن کی سطح پر انتظامی یونٹس پہلے ہی موجود ہیں۔ ان کے مطابق ایم کیو ایم کا نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ بچگانہ اور سیاسی ابہام پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ سندھی ٹوپی اور اجرک پہننے سے سندھ کی تقسیم کا مطالبہ درست ثابت نہیں ہو جاتا۔ خاندانی سیاست پر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے پہلے ایم کیو ایم کو اپنی جماعت کے اندر جمہوری طرزِ عمل کا جائزہ لینا چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] شرجیل میمن نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن پر ہونے والے اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے، حکومت سندھ چاہتی ہے کہ سرکاری ادارے بھی جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنائیں اور روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More