امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثی ملیشیا پر دوبارہ سرگرم ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال قبل شدید بمباری کے بعد حوثیوں کی درخواست پر حملے روک دیے گئے تھے، تاہم اب وہ دوبارہ سامنے آگئے ہیں۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حوثی ملیشیا ممکنہ طور پر ایران کے کہنے پر دوبارہ سرگرم ہوئی ہے۔
انہوں نے ایران کو ناکام ہوتی ہوئی ریاست قرار دیتے ہوئے اس کی بحری اور فضائی طاقت اور معاشی صورتِ حال پر بھی تنقید کی۔
امریکی صدر نے ایران میں مہنگائی کی شرح 301 فیصد ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی معیشت دنیا کی بدترین معیشتوں میں شامل ہے۔
ٹرمپ نے مزید الزام لگایا کہ حوثی ملیشیا امریکی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کو سمجھنا چاہیے کہ وہ امریکی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے اور وہ پہلے ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انتخابات کے بعد بھی وہ عہدے پر برقرار رہیں گے اور ان واقعات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
[…] حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یمنی مسلح افواج نے آج سعودی سرزمین کو نشانہ بنانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے مدینہ منورہ پر حملے سے متعلق سعودی دعوے کو ’’کھلا اور بے شرمانہ جھوٹ‘‘ قرار دیا۔ […]