Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فتح-2 میزائل کا کامیاب تجربہ قومی دفاعی صلاحیتوں اور سائنسی مہارت کا مظہر ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک فوج کی جانب سے فتح-2 ایکسٹینڈڈ رینج میزائل کے کامیاب تجرباتی لانچ پر قوم، مسلح افواج، سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی ٹیکنالوجی میں پیش رفت پاکستان کی قومی خوداعتمادی اور سائنسی و تکنیکی مہارت کی عکاس ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جدید نیویگیشن سسٹم، جدید ایویونکس ٹیکنالوجی، بہتر درستگی اور توسیع شدہ رینج کی حامل دفاعی صلاحیتیں ملک کے دفاعی نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع، خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں، جبکہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں پیش رفت بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کامیاب تجرباتی لانچ پر متعلقہ اداروں اور منصوبے سے وابستہ ماہرین کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان دفاعی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مزید ترقی دے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More