واشنگٹن: امریکی ریاست وسکونسن میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئ
خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ وسکونسن ڈیلز کے قریب قصبے ڈیلونا میں پیش آیا۔ طیارے میں 5 افراد اور ایک بچہ سوار تھا، جو حادثے میں جانبر نہ ہوسکے۔
امریکی ریاست وسکونسن میں افسوسناک فضائی حادثہ، طیارے میں سوار 5 افراد اور ایک بچہ جان سے گئے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔