ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ترک ہم منصب ہاکان فیدان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے ساتویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
سرگئی لاوروف اور ہاکان فیدان کی باکو میں ملاقات، مشترکہ منصوبوں اور اقتصادی تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں روس اور ترکی کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون تیز کرنے کے لیے جاری کوششوں اور مستقبل کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اہم مشترکہ منصوبوں پر جاری کام اور ان پر عمل درآمد میں ہونے والی پیش رفت پر خصوصی توجہ دی۔
تاہم، روسی وزارت خارجہ نے ملاقات میں زیر بحث منصوبوں، ممکنہ معاہدوں یا کسی نئے فیصلے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
[…] وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان 19 سے 22 اکتوبر تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرۂ اختیار […]
[…] میں رکن ممالک کے درمیان تجارت، معیشت، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر […]
[…] ترکی المالکی کے مطابق کارروائی کا بنیادی مقصد میزائل اور ڈرون حملوں سے لاحق خطرات کا خاتمہ اور یمن و سعودی عرب کے شہریوں کو ممکنہ حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ […]