Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وفاقی کابینہ کی خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ترقیاتی کونسلز کے قیام کی منظوری، 48 نمائندگان نامزد

   وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسلز کے قیام اور ان کے لیے مجموعی طور پر 48 نمائندگان کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کونسلز کے نمائندگان کے انتخاب کا عمل مقامی جرگوں کی باہمی مشاورت سے مکمل کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے جرگے منعقد کیے گئے، جن میں مقامی آبادی کے پسندیدہ اور باوقار افراد کے نام تجویز کیے گئے۔

 

  مقامی جرگوں کی مشاورت سے نمائندوں کا انتخاب، شوکت اللہ خان چیئرپرسن اور ملک خان مرجان وائس چیئرمین مقرر

 

نامزد ارکان کے ناموں کی جانچ پڑتال اور کارروائی ایڈیشنل چیف سیکرٹری و ایڈمنسٹریٹر، علاقہ ترقیاتی سیکرٹریٹ نے مکمل کی۔ بعدازاں فہرست چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ارسال کی گئی، جنہوں نے اسے گورنر خیبرپختونخوا کے ذریعے وفاقی حکومت کو بھجوایا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نامزد نمائندگان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن شوکت اللہ خان مقرر کیے گئے ہیں، جن کا تعلق ضلع باجوڑ کے ترکانی قبیلے سے ہے، جبکہ ضلع شمالی وزیرستان کے وزیر قبیلے سے تعلق رکھنے والے ملک خان مرجان کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی کے تحت دیگر صوبوں کے مقابلے میں اضافی رقم […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More