Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کر دی، ترقی اور خوشحالی کا ساتھ دیا، امیر مقام

 سوات:  وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے احتجاج اور انتشار کی سیاست سے لاتعلقی اختیار کرکے ترقی، امن اور خوشحالی کے حق میں اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔

سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر عوام کی جانب سے متوقع ردعمل نہ ملنا اس بات کی علامت ہے کہ صوبے کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ یہاں کے عوام باشعور ہیں اور اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق عوام نے احتجاج کی کال کا ساتھ نہ دے کر واضح کیا ہے کہ وہ سیاسی انتشار کے بجائے ترقی کے خواہاں ہیں۔

وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پختون عوام نے پارٹی کو تین مرتبہ صوبے میں حکومت بنانے کا موقع دیا، تاہم ان کے بقول وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔

امیر مقام نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں صوبے میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کو فروغ ملا، جبکہ گزشتہ 13 برس کے دوران خیبرپختونخوا کی ترقی کو نقصان پہنچا اور بنیادی مسائل حل نہیں کیے جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاقی حکومت کے اقدامات کا خیرمقدم کر رہے ہیں اور صوبے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بہادر عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ صوبے میں امن قائم کرنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھی جائیں۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، اس لیے سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ احتجاج اور محاذ آرائی کے بجائے عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی بہتری پر توجہ دے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں مالی […]

  2. […] کے دوران خیبرپختونخوا میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More