Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

 مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر سے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے

اسلام آباد: مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو 20 سے 22 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

دورے کے دوران صدر محمد معیزو کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔

 

ملاقاتوں میں پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے موقع پر پاکستان-مالدیپ بزنس فورم بھی منعقد ہوگا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، صحت، زراعت، دفاع اور بحری سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کے کسی صدر کا 11 سال بعد پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی […]

  2. […] کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More