Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان، دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کی اپیل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی انتخابات میں اپنے اتحادی اور موجودہ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی عوام سے انہیں دوبارہ وزیراعظم منتخب کرنے کی اپیل کردی۔

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ’’عظیم جنگجو وزیراعظم‘‘ اور امن کے لیے شراکت دار قرار دیتے ہوئے ان کی قیادت کی تعریف کی۔ امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے پر بھی اسرائیلی وزیراعظم کو سراہا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بی بی نیتن یاہو نے شدید مخالفت، حتیٰ کہ اسرائیل کے اندر سے ہونے والی مخالفت کے باوجود مضبوطی اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔

امریکی صدر نے اسرائیلی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے بیان کو نیتن یاہو کی دوبارہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے مکمل اور بھرپور حمایت سمجھا جائے۔

تاہم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ کی حمایت سے نیتن یاہو اور ان کی دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ کو 27 اکتوبر کو ہونے والے قومی انتخابات میں کتنا فائدہ پہنچے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان سامنے آنے والے اختلافات کے باعث اسرائیل میں ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔

سیاسی مبصرین کی توجہ اب اس بات پر ہے کہ امریکی صدر کی کھلی حمایت اسرائیلی انتخابی مہم اور نیتن یاہو کی سیاسی پوزیشن پر کس حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] اسرائیلی ٹی وی نیٹ ورکس کے ایگزٹ پولز کے مطابق نیتن یاہو کے اتحاد کو 55 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ ان کے حریف گادی آئزن کوٹ کے اتحاد کو 50 نشستیں مل سکتی ہیں۔ عرب جماعتوں کے حصے میں 15 نشستیں آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ […]

  2. […] صحافی نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیتن یاہو کے دباؤ کے نتیجے میں ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف جوہری […]

  3. […] سی سی) نے جے شاہ کو دوسری مدت کے لیے بلامقابلہ چیئرمین منتخب […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More