کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے ٹریفک روکنے کی کوشش کرنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق نوشکی میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا، جس کے قبضے سے 490 کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور امن و استحکام کے قیام تک آپریشنز پوری رفتار سے جاری رکھے جائیں گے۔
[…] آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی بانڈہ اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کر رہے تھے۔ کارروائی میں بم ڈسپوزل یونٹ، ڈرون ٹیم، ریسکیو 15 اور ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار بھی شریک تھے۔ […]
[…] کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے تمام پانچوں ڈرونز مار گرائے، […]
[…] بھارتی میڈیا کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز کے صدر بی این تیواڑی نے جیانتا مکھرجی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شام ممبئی کے علاقے کھار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔ وہ عمر رسیدگی سے متعلق طبی مسائل کا شکار تھے۔ […]