Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلوچستان میں 8 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے: وزیراعلیٰ

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ دہشت گردوں کا خاتمہ فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائیوں کا ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجپائی میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی مستعدی اور مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی ایک اہم کامیابی ہے، جبکہ خضدار میں 490 کلوگرام دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں اور پوری قوم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست دشمن عناصر بلوچستان کے امن اور عوام کے معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا خاتمہ اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔ حکومت بلوچستان امن و استحکام کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] بلوچستان ہائیکورٹ نے پرائیویٹ ہسپتال ریگولیٹری اتھارٹی، محکمہ تعلیم، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں کو بھی طلب کرلیا تاکہ معذور افراد کے حقوق کے تحفظ اور قانونی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More