Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ای پاسپورٹس کے لازمی اجراء کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد: مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس (ایم آر پی) کے اجرا کے خاتمے اور ای پاسپورٹ کے لازمی اجرا کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، جس کے تحت اب 23 اکتوبر 2026 سے ملک بھر میں صرف ای پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق اس سے قبل نئے نظام کے نفاذ کے لیے 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم اب مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کے اجرا اور تجدید کا عمل 22 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

نئی پالیسی کے تحت 23 اکتوبر سے پاکستان کے تمام پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں نئے پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو صرف ای پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے جاری شدہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ میعاد تک قابلِ استعمال رہیں گے، لہٰذا درست ایم آر پی رکھنے والے شہریوں کو فوری طور پر پاسپورٹ تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں۔

حکام کے مطابق ای پاسپورٹ نظام متعارف کرانے کا مقصد سفری دستاویزات کو جدید خطوط پر استوار کرنا، سکیورٹی بہتر بنانا اور پاسپورٹ خدمات کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More