Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

گوادر: میرین ڈرائیو سرکل پر شجرکاری منصوبے کا آغاز، جدید ڈرپ ایریگیشن نظام متعارف

 گوادر: ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) معین الرحمٰن خان کی ہدایت پر شعبہ باغبانی نے میرین ڈرائیو سرکل پر شجرکاری کے نئے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ منصوبے کا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ، ماحول کو سرسبز بنانا اور پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

منصوبے کے تحت ایشیا سرکل پر مختلف اقسام کے خوبصورت پھولدار پودے اور درخت لگائے جا رہے ہیں، جبکہ پودوں کی بہتر نشوونما اور باقاعدہ آبپاشی کے لیے جدید ڈرپ ایریگیشن نظام بھی نصب کیا جا رہا ہے۔

جی ڈی اے کے ماحولیاتی افسر اور ماہر باغبانی حمل دشتی کے مطابق، منصوبے میں پودوں کی آبپاشی، دیکھ بھال اور نشوونما کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے، تاکہ شجرکاری کے مثبت اثرات دیرپا ثابت ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرپ ایریگیشن نظام کے ذریعے پودوں کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جائے گا، جس سے پانی کے ضیاع میں کمی اور پودوں کی بہتر نشوونما میں مدد ملے گی۔

جی ڈی اے کے اس اقدام سے میرین ڈرائیو سرکل کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ گوادر میں سرسبز ماحول کے فروغ اور ماحولیاتی بہتری کی کوششوں کو بھی تقویت ملنے کی توقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More