ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو اور لیپتسک ریجن میں یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد رہائشی عمارتوں اور ایک طبی مرکز کو نقصان پہنچا ہے۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کے مطابق 21 اکتوبر کی رات ساڑھے 8 بجے سے 22 اکتوبر کی صبح 4 بجے تک مجموعی طور پر 630 ڈرونز نے روسی دارالحکومت کی جانب پرواز کی۔
روسی فضائی دفاعی نظام نے بڑی تعداد میں ڈرونز کو شہر سے دور تباہ کیا، جبکہ ماسکو کے قریب پہنچنے والے 163 ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔
حکام کے مطابق ماسکو کے جنوب مغربی علاقے وورونووو کے قریب ڈرون حملے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ روسی حکام نے اس حملے کو رواں سال دارالحکومت کو نشانہ بنانے والے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
دوسری جانب لیپتسک ریجن میں ڈرون حملے کے باعث ایک شہری زخمی ہوگیا، جبکہ انفرادی مکانات اور کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ علاقائی گورنر ایگور آرتامونوف کے مطابق ڈرون کے ملبے سے ایک پولی کلینک کی عمارت بھی متاثر ہوئی، تاہم واقعے کے وقت طبی مرکز بند تھا اور وہاں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔
روسی حکام کے مطابق ماسکو اور لیپتسک میں ان واقعات کے نتیجے میں مجموعی طور پر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملوں سے ہونے والے نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
[…] ماسکو سربراہی اجلاس کے اختتام پر منظور کیے گئے اعلامیے میں رکن ممالک نے عالمی گیس مارکیٹ کو مستحکم بنانے، توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت، قدرتی وسائل پر قومی خودمختاری کے احترام اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے باہمی مشاورت اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ […]
[…] اجلاس کی سرگرمیوں کا آغاز بدھ 28 اکتوبر کو ماسکو کے تاریخی گوستینی دوور میں اقتصادی و انسانی تعاون فورم […]