Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

گورنر بلوچستان سے ممتاز امریکی بزنس مین تنویر احمد کی ملاقات، اعلیٰ تعلیم اور تجارتی فروغ پر تبادلہ خیال

 کوئٹہ کے گورنر ہاؤس میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے امریکہ سے تشریف لائے نامور پاکستانی تاجر اور معروف سماجی شخصیت تنویر احمد نے ایک اہم ملاقات کی۔ اس نشست کے دوران صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے، مستحق و ہونہار طلبہ کو اسکالرشپ کی فراہمی، اور سرکاری جامعات کو جدید عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق استوار کرنے پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں تحقیقی کام، جدید مہارتوں کی فراہمی اور بلوچستان کے تجارتی طبقے کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی دینے اور بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر جعفرخان مندوخیل نے تنویر احمد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم میں معاونت، عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان لانے اور اوورسیز پاکستانیوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنے میں انتہائی قابلِ قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسی متحرک اور سماجی جذبے سے سرشار شخصیات بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ وطنِ عزیز کے روابط کو مزید استوار کرنے اور عالمی سطح پر ملک کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں کلیدی ثابت ہوں گی۔

گورنر بلوچستان نے اقوامِ متحدہ کے نیویارک ہیڈکوارٹر تک پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کا مثبت پیغام پہنچانے میں تنویر احمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور امن کا پیغام دنیا کے سامنے پیش کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر نامور بزنس مین تنویر احمد نے بلوچستان کی مختلف سرکاری یونیورسٹیوں کی ترقی اور وہاں کے مستحق طلبہ کو اسکالرشپ کی فراہمی کے سلسلے میں اپنے مکمل اور ہمہ وقت تعاون کا یقین دلایا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] 24 اکتوبر: صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی  […]

  2. […] کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے، جبکہ امریکی فوج کے ساتھ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More