Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا دعویٰ، روس سے ڈیزل برآمدات کی بحالی

 واشنگٹن سے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ، ایران کے ساتھ درپیش جنگی صورتحال کو بہت جلد منطقی انجام تک پہنچا سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے یوکرین میں سٹارلنک نیٹ ورک کی فراہمی میں درپیش کسی بھی ممکنہ رکاوٹ کو فوری دور کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ اس سیاسی پیش رفت کے ساتھ ہی امریکی صدر اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان طے پانے والے ایک اہم معاہدے کے نتیجے میں روسی ڈیزل کا پہلا بحری جہاز امریکہ کے لیے روانہ ہو چکا ہے، جس کی تصدیق کریملن کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔

روسی بندرگاہ پرائمورسک سے 2 لاکھ 98 ہزار بیرل ڈیزل لے کر نکلنے والا یہ آئل ٹینکر 7 نومبر تک نیویارک کی بندرگاہ پہنچنے کی توقع ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی کو بہتر بنانے کے مقصد سے روسی مصنوعات پر عائد کچھ پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں روزانہ کی بنیاد پر ڈیزل کی کھپت تقریباً 38 لاکھ بیرل ہے، جس کے باعث روسی ڈیزل کی یہ تازہ کھیپ ملک کی ایک دن کی ضرورت کو بھی بمشکل پورا کر پائے گی اور اس سے مقامی قیمتوں میں صرف معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں رواں سال کے دوران ڈیزل کے نرخوں میں 78 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ اپریل 2022 میں امریکی حکومت نے روسی پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل پابندی عائد کی تھی۔ تاہم اب تقریباً ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد روس سے امریکہ کو ڈیزل کی برآمد کا سلسلہ ایک بار پھر بحال ہونے جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More