Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلوچستان بھر میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منایا جائے گا، صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

 کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے 27 اکتوبر 2026ء کو صوبے بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یومِ سیاہ منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت اور ان کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک منٹ کی خاموشی کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کی جانب مبذول کرائی جائے گی۔

حکومت بلوچستان کے مطابق یومِ سیاہ منانے کا مقصد کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر آگاہی اجاگر کرنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More