کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے منیر احمد سمیت پانچ بہن بھائیوں اور ان کی والدہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے منیر احمد کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد وزیراعلیٰ نے بچوں کی تعلیم، رہائش اور کفالت کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے منیر احمد، اس کے چھوٹے بھائی اور تینوں بہنوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت کی، جبکہ بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلے کے ساتھ رہائش کی سہولت فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔
میر سرفراز بگٹی نے پانچوں بے سہارا بچوں اور ان کی والدہ کی مکمل کفالت کی ذمہ داری خود اٹھانے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے عملے کے ذریعے ذاتی اخراجات سے یتیم بچوں کو موسم سرما کے لیے خریداری بھی کروائی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی تعلیم و بہتر زندگی کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
[…] وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے […]