کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 276 روپے 77 پیسے پر بند ہوا، جس سے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 276 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
[…] مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بھی نمایاں رہیں، جہاں 30 ارب روپے مالیت کے ایک ارب سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ […]