پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی اور ملکی سکیورٹی صورتحال سمیت علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعات آمد پر طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں روایتی پختون پگڑی اور چادر بھی پیش کی گئی۔
خصوصی نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبہ سے ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور خطے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ شرکاء کی جانب سے کیے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
اس موقع پر طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ میں پاک فوج اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ اس نشست کے ذریعے انہیں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور پراپیگنڈا وارفیئر سے متعلق حقائق سمجھنے کا موقع ملا۔
ملاقات میں نوجوانوں کو قومی سلامتی کے معاملات، معلومات کے درست استعمال اور سوشل میڈیا پر ذمہ دارانہ رویے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
[…] جانے والی جعفر ایکسپریس آج منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود […]