Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کی بیٹیوں کی والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم

 لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی دو بیٹیوں کو کل صبح 10 بجے جیل میں والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا، ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے سکینہ اور شاہ ریز کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں توسیع کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ہدایت کی کہ دونوں بیٹیوں کی والدہ سے ایک گھنٹے کی ملاقات یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملاقات کے لیے وکیل ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے گا، جس پر ڈی سی لاہور کل ملاقات کا انتظام کریں گے۔

عدالت نے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں توسیع کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں 4 نومبر کو طلب کر لیا، جبکہ علیمہ خان کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ نے عدالتی حکم پر رپورٹ پیش کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نورین نیازی کا ہسپتال میں علاج کروایا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

سرکاری وکیل کے مطابق دورانِ علاج 29 اکتوبر کو بھی حاجرہ نیازی کی ان کی والدہ سے ملاقات کروائی جا چکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ڈیجیٹل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام اور متعلقہ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More