Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان عالمی ثالثی اور علاقائی امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، کوئٹہ میں صوبائی کانفرنس کا انعقاد

 کوئٹہ: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ’’معرکۂ حق کے بعد کے دور میں عالمی ثالثی، تزویراتی سفارتکاری، تنازعات کے حل اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار‘‘ کے موضوع پر صوبائی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عالمی سفارتکاری، قیامِ امن، تنازعات کے پُرامن حل اور علاقائی معاشی تعاون کے فروغ میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس کا اہتمام انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجس افیئرز (IRCRA) نے پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (PPAF) کے مالی تعاون اور سینٹر آف ایکسی لینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (CoE-CVE) بلوچستان کے اشتراک سے کیا۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ممتاز علمی، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

کانفرنس میں پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ، انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجس افیئرز کے صدر محمد اسرار مدنی، سابق سینیٹر و وفاقی وزیر اور IRCRA کے علاقائی سلامتی و استحکام کے سینئر مشیر بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف، وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر ڈاکٹر ربابہ بلیدی اور پشاور یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر رضا نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید، سینٹر آف ایکسی لینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے چیف کوآرڈینیشن آفیسر دوست محمد بڑیچ، سی پی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نصراللہ بریچ، کوئٹہ میتھوڈسٹ چرچ کے فادر سیمون باہیر اور سکھ مذہبی رہنما سردار جسپیر سنگھ بھی کانفرنس میں موجود تھے۔

مقررین نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں، عالمی ثالثی کے امکانات، علاقائی سلامتی، بین المذاہب ہم آہنگی اور تنازعات کے پُرامن حل کے مختلف پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کانفرنس میں اس امر پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ عالمی سطح پر امن و استحکام کے قیام، معاشی تعاون کے فروغ اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More