Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مریم نواز کا چودھری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزام تراشی کے بجائے ثبوت سامنے لائے جائیں، بصورت دیگر معاملہ عدالت میں لے کر جاؤں گی۔

ہونہار اسکالرشپ اور طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چودھری سالک حسین وفاقی وزیر ہیں، انہیں الزامات لگانے کے بجائے ثبوت پیش کرنے چاہئیں۔

اگر ان کے پاس شواہد موجود ہیں تو عوام کے سامنے لائیں، ورنہ انہیں عدالت میں جواب دینا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرویز الہٰی کے دور میں گجرات شہر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے پانی میں ان کی گاڑی ڈوب گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر تکلیف ہے کہ انہوں نے گجرات کے ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کیا، جبکہ کچھ لوگ ان کے گرنے کے منتظر تھے، لیکن اب ترقیاتی کام دیکھ کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز شریف نے صفائی اور ملکی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم اپنے گھروں کو صاف رکھتے ہیں، اسی طرح ملک اور شہروں کو بھی صاف رکھنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ اختلافات اپنی جگہ، لیکن کسی کو بھی ملک کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ کرپشن کا نہیں بلکہ الزامات کا ہے، وفاقی وزیر کو بغیر ثبوت الزام نہیں لگانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارش کی بنیاد پر آنے والے افراد ملک اور عوام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام سے براہ راست رابطہ ان کی ترجیحات میں […]

  2. […] جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت دو گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More