Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

دوبارہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، مسائل کا حل امن و استحکام میں ہے: ایرانی صدر

 تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خطے میں دوبارہ جنگ شروع ہونے سے کسی بھی فریق کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا، تنازعات اور مسائل کا حل تصادم کے بجائے امن اور استحکام کے قیام میں ہے۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں بجلی کی پیداوار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ توانائی کی تنصیبات کو ترجیحی بنیادوں پر فعال اور مستحکم بنایا جا رہا ہے تاکہ ملک بھر میں بجلی کی مسلسل فراہمی برقرار رکھی جا سکے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وہ اپنے صدارتی دفتر کی بجلی بھی بند کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] ایرانی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی وارننگز کو نظرانداز کرنے والے دیگر بحری جہازوں کو بھی اسی طرح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More