Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پٹرول 5 روپے 45 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لٹر اضافہ

 اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 395 روپے 20 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ 4 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

پٹرول کی قیمت میں کمی سے شہریوں کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے، تاہم ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More