Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس بھیجے جائیں گے

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) کی استعداد کار بڑھانے، محصولات کے سالانہ اہداف حاصل کرنے اور ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بدھ کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی، محصولات کے حصول کی صورتحال اور انتظامی و ادارہ جاتی اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نے ادارے کی کارکردگی، سالانہ مالی اہداف، محصولات میں اضافے کے امکانات اور مجوزہ اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی خدمات ان کے متعلقہ محکموں کو واپس کردی جائیں گی، جبکہ ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مارکیٹ اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ بی آر اے کو ایک مضبوط، فعال اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر استوار ادارہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محصولات کے حصول کے لیے روایتی طریقہ کار کے بجائے جدید انتظامی اور تکنیکی مہارتوں سے استفادہ کیا جائے تاکہ مالی اہداف مؤثر انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے مالی وسائل میں اضافے اور محصولات کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی استعداد کار بہتر بنانا ناگزیر ہے، اس لیے اصلاحاتی اقدامات پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان، چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] زاہد اور جان محمد نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More