Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں 7، 8 اور 9 نومبر کو بجلی بندش کا شیڈول جاری

 کوئٹہ:   کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے ترقیاتی کاموں، بجلی کی لائنوں کی منتقلی اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے باعث کوئٹہ اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں 7، 8 اور 9 نومبر کو بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔

کیسکو کے اعلامیے کے مطابق 7 اور 8 نومبر کو روزانہ صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی اسٹیڈیم، پی ٹی وی، شہباز ٹاؤن اور جی او آر کالونی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اس دوران سریاب گرڈ اسٹیشن کے دلدار کاریز، سمنگلی ایکسپریس اور بی ایم سی فیڈرز بھی متاثر ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق 8 نومبر کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے شہباز ٹاؤن، ملک پلانٹ، نواں کلی اور صاحبزادہ کاریز فیڈرز پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اسی روز مری آباد گرڈ اسٹیشن کے مری آباد اور کاسی ٹو فیڈرز جبکہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، پی اے ایف، آریا اسپتال، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم، خروٹ آباد، عمر، تکاتو، دوستین اور ادیان فیڈرز سے صبح 10 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

کیسکو کے مطابق 9 نومبر کو شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم، خروٹ آباد، تکاتو اور دوستین فیڈرز پر بھی صبح 10 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک بجلی بند رہے گی۔

مزید برآں 8 نومبر کو کنگری گرڈ اسٹیشن کے موسیٰ خیل اور کنگری فیڈرز سے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، جبکہ 132 کے وی ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن سے صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رکھی جائے گی۔

کیسکو نے بجلی کی بندش کے باعث صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام کوئٹہ میں پارٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنوں سمیت […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More