Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بنگلادیش نے شیخ حسینہ واجد کو نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجرا کی درخواست مسترد کردی

 ڈھاکا:   بنگلادیشی حکومت نے بھارت میں مقیم سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا سے انکار کرتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کسی دہشت گرد کو پاسپورٹ جاری نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ واجد مفرور مجرم ہیں اور بنگلادیش بھارت کے ساتھ موجود حوالگی کے معاہدے کے تحت ان کی واپسی چاہتا ہے۔

ہمایوں کبیر نے کہا کہ بھارت کو شیخ حسینہ واجد کو بنگلادیش کے حوالے کرنا چاہیے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ کیا حسینہ واجد کے ساتھ ایک عام مسافر جیسا سلوک کرتے ہوئے انہیں وطن واپسی کی دعوت دی جانی چاہیے؟

واضح رہے کہ بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کے لیے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی درخواست دی تھی۔

شیخ حسینہ نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ بنگلادیش واپس آکر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کے معاونین کے مطابق ضروری دفتری اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں طلبہ تحریک کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کا حکم دینے کے الزام میں شیخ حسینہ کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی تھی، تاہم سابق وزیراعظم جلاوطنی کے دوران اپنے خلاف تمام الزامات مسترد کرتی رہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کارنامے کے ساتھ بنگلادیش 17 سال سے زائد عرصے بعد جنوبی افریقا میں 400 سے زیادہ رنز […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More