Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

صمد خان گورگیج سے قبائلی عمائدین، پیپلز پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کی ملاقات، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

کوئٹہ:   پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، رکن بلوچستان اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار زادہ صمد خان گورگیج سے حلقہ پی بی 40 کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین، معززین، پارٹی عہدیداران اور کارکنوں نے گورگیج ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شرکاء نے علاقے کی مجموعی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر رکن صوبائی اسمبلی کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مشکلات کے حل اور ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

سردار زادہ صمد خان گورگیج نے کہا کہ عوام سے براہ راست رابطہ رکھنا اور ان کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے کوششیں کرنا ہماری سیاسی اور عوامی ذمہ داری ہے۔ عوامی مشکلات کے ازالے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنوں اور عوام کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا جبکہ علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More