Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

آبنائے ہرمز میں بڑا دھماکہ، ایرانی بحری بارودی سرنگ سے ایل این جی جہاز ٹکرانے کا دعویٰ

تہران:  آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے دوران ایران کے پاسداران انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث ایل این جی بردار جہاز میں زوردار دھماکہ ہوا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

پاسداران انقلاب کی بحریہ کے مطابق واقعہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں پیش آیا، جہاں جہاز کو متعدد مرتبہ خبردار کیا گیا تھا کہ وہ جنوبی بحری راستے سے گزرنے کی کوشش نہ کرے کیونکہ ایران نے اس راستے کو غیر مجاز اور خطرناک قرار دے رکھا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز نے وارننگز کو نظر انداز کرتے ہوئے آبنائے سے گزرنے کی کوشش کی، جس کے چند گھنٹے بعد دھماکے کا واقعہ پیش آیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ جہاز نے ماضی کے واقعات سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور امریکی لڑاکا طیاروں کی مدد سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کی۔

ایرانی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں مقررہ بحری ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور ٹریفک کنٹرول سینٹر کی ہدایات نظر انداز کرنے والے دیگر جہازوں کو بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو ایرانی حکام کی جانب سے مقرر کردہ بحری راستے استعمال کرنے چاہئیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بعض بحری جہاز اور تیل بردار ٹینکر ایرانی پابندیوں سے بچنے کیلئے آبنائے ہرمز میں متبادل راستے اختیار کر رہے ہیں۔

تاہم آزاد بحری نگرانی کے اداروں نے تاحال ایل این جی جہاز کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے، دھماکے اور آگ لگنے کے ایرانی دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
4 تبصرے
  1. […] ایرانی بحریہ کے مطابق مذکورہ ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع ممنوعہ اور غیر محفوظ سمندری علاقے سے گزر رہا تھا، جبکہ اس کا ٹریکنگ اور شناختی نظام بھی بند تھا۔ بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور اسے سفر روکنا پڑا۔ […]

  2. […] ایرانی کمانڈر کے مطابق ایرانی بحریہ کی عملی موجودگی خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے آگے تک پھیل چکی ہے، جبکہ ایرانی بحریہ کی صلاحیتوں کے باعث غیر ملکی افواج 500 سے 600 کلومیٹر دور رہنے پر مجبور ہیں۔ […]

  3. […] نے اپنے نئے زیرِ زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی، ایرانی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں جدید میزائل نظام اور ڈبل […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More