لاہور: پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کا نظام بنگلہ دیشی اعلیٰ حکام کی توجہ کا مرکز بن گیا، بنگلہ دیش کے 35 رکنی اعلیٰ سطحی سول سروسز وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور جدید پولیسنگ کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وفد میں مختلف وزارتوں کے ایڈیشنل سیکرٹریز، جوائنٹ سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر سینئر افسران شامل تھے۔
چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر سیف سٹیز کامران حمید نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔
دورے کے دوران بنگلہ دیشی افسران نے جدید کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی، سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کے نظام کا عملی مشاہدہ کیا۔
ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس نے وفد کو ادارے کی کارکردگی، جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ سیف سٹیز پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 43 سمارٹ سیف سٹی سنٹرز پر مشتمل جدید نیٹ ورک شہریوں کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
بریفنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اس نیٹ ورک کو تحصیل کی سطح تک وسعت دینے کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وفد کو بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید نظام فیشل ریکگنیشن، مشتبہ افراد کی شناخت، جرائم کی پیش گوئی اور پولیس کارروائیوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نمبر پلیٹ ریکگنیشن، اے آئی بیسڈ کرائم اینالیٹکس اور ورچوئل پٹرولنگ جیسے جدید نظام بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
حکام نے وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی اے آئی گورننس اور انفارمیشن سکیورٹی کے حوالے سے حاصل کردہ بین الاقوامی آئی ایس او سرٹیفکیشنز کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔
دورے کے اختتام پر بنگلہ دیشی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام، مؤثر پولیسنگ اور شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کو سراہا۔
[…] کے مطابق گوپال گنج میں احتجاج کے دوران حکمران جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے ایک کارکن کو مبینہ طور پر […]
[…] لاہور: سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے صوبوں کا قیام مثبت اقدام ہو سکتا ہے، تاہم بنیادی اصلاحات کے بغیر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ […]