جہلم: سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دوستی نے دو مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو زندگی کے نئے سفر پر لا کھڑا کیا، اٹلی کی رہائشی جیسمین اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی نوجوان حیدر سے شادی کے لیے جہلم پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی لڑکی جیسمین اور جہلم کے رہائشی حیدر کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان رابطہ بڑھتا گیا اور دوستی رفتہ رفتہ محبت میں تبدیل ہوگئی۔
حیدر سے شادی کے ارادے کے تحت جیسمین نے اسلام قبول کیا اور پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان پہنچنے کے بعد دونوں شادی کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم بھی پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق حیدر ایک پراپرٹی آفس میں بطور آفس بوائے ملازمت کرتا ہے، جبکہ دونوں نے باہمی رضامندی سے ازدواجی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
[…] عباس کی کامیابی پر پاکستانی دستے کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے، جبکہ عالمی مقابلے […]
[…] پاکستانی ٹیم نے چار ملکی کوالیفائرز کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ […]
[…] رہے کہ شہود علوی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں، جنہوں نے کم عمری […]