سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ واشنگٹن ماضی کی ناکامیوں سے سبق سیکھنے کو تیار نہیں، ایران کے خلاف جنگ امریکی انتخابی شکست کی بڑی وجہ بنی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران پر وسیع معاشی پابندیاں عائد کیں اور جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری اختیار کی، جبکہ 1953 میں سی آئی اے کی حمایت سے ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے میں کردار ادا کیا گیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں دو مرتبہ ایران پر حملے کیے، سفارتی مذاکرات کے دوران بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی۔
اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا کہ امریکی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر اور اعلیٰ حکام کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ خواتین اور بچے بھی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیا، امریکا ایران کے خلاف تاریخی دشمنی اور فوجی جارحیت کا ذمہ دار ہے۔
[…] WhatsAppFacebookTwitterLinkedinPinterest کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید بہتری […]
[…] امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع کے حل میں بھی انہوں نے کردار ادا کیا، تاہم انہیں جنگ کے خاتمے کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ […]