Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کے جزیرہ قشم پر دوبارہ امریکی بمباری کا دعویٰ، 6 حملوں کی اطلاعات، امریکی ڈرون مار گرانے کا بھی دعویٰ

تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایران کے اہم جزیرے قشم پر دوبارہ حملہ کرتے ہوئے فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرہ قشم پر کم از کم 6 حملے کیے گئے، تاہم ان حملوں میں جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی یونٹس نے جزیرہ قشم کے علاقے میں امریکی ایم کیو ون جاسوس ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ ایرانی بیان کے مطابق ڈرون کو مقامی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر گرایا گیا۔

واضح رہے کہ جزیرہ قشم صوبہ ہرمزگان میں واقع ہے اور آبنائے ہرمز کے قریب ہونے کے باعث تزویراتی اہمیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل نومبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جزیرے پر محدود حملوں اور ایرانی فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

تازہ حملوں پر امریکی حکام کا تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ امریکی اور ایرانی دعوؤں کی آزادانہ تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] کی طرح خربوزہ پھیکا نکل آتا ہے، بے یقینی بڑھ جاتی ہے۔ امریکی دانشور فوکویاما کو ہی لیں …. سوویت یونین کے خاتمے کے […]

  2. […] کے بجٹ اہلکار آرتھر ملر نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو اخراجات کا تازہ ترین […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More