Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ نافذ، جینز اور شارٹس پہننے پر پابندی

 لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کے مرد اور خواتین اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا، جس کے تحت جینز، شارٹس اور بعض غیر رسمی ملبوسات پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق اساتذہ کو سکولوں میں شارٹس پہننے اور انڈور مقامات پر سن گلاسز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے مرد اساتذہ کو ویسٹ کوٹ یا فارمل پینٹ شرٹ پہننے کی ہدایت کرتے ہوئے بند جوتے لازمی قرار دیے ہیں، تاہم جرابوں کے ساتھ سینڈل پہننے کی اجازت ہوگی۔

خواتین اساتذہ کے لیے ہیل والی جوتیاں، بغیر بازوؤں اور شفاف لباس پہننے پر پابندی ہوگی۔ انہیں فارمل لباس کے ساتھ دوپٹہ یا اسکارف لینے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ حجاب اور عبایا پہننے کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو نئے ڈریس کوڈ پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More