Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کیلئے پرعزم، اسحاق ڈار کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

 اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی احترام، اعتماد اور خیر سگالی کی بنیاد پر بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

بنگلہ دیش کے 35 سینئر سول سرونٹس پر مشتمل وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ ایسے دوروں اور ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پاک بنگلہ دیشبنگلہ دیش تعلقات میں ہونے والی مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

پاکستان بنگلہ دیشی طلبہ کو تعلیمی وظائف بھی فراہم کر رہا ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان خیالات اور تجربات کا تبادلہ باہمی طور پر سودمند ثابت ہو سکتا ہے، خصوصاً تعلیمی اصلاحات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بنگلہ دیشی وفد کا دورہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے وفد کے ارکان کے لیے پاکستان میں خوشگوار، کامیاب اور یادگار قیام کی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق علی شبیر کو ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کرنے کا مقصد انہیں زیادہ سے زیادہ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More