تفصیلات کے مطابق ثاقب خان اب راولپنڈی ٹیسٹ میں مزید بولنگ نہیں کر سکیں گے اور ٹیم کے طبی عملے کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔
ثاقب خان نے سری لنکا کی دوسری اننگز کے دوسرے اوور میں لاہیرو یوڈارا کو آؤٹ کرنے کے بعد بائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس کی اور میدان سے باہر چلے گئے۔
قومی فاسٹ بولر نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ رواں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ایک وکٹ اپنے نام کی۔
پاکستانی ٹیم اس وقت میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہے، تاہم اہم بولر کی انجری قومی ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
[…] سے قبل پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز […]
[…] نے بتایا کہ پاکستان اور آسیان کی مشترکہ منڈی تقریباً 95 کروڑ افراد پر مشتمل […]