راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ اور سیریز میں ایک صفر سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوشال مینڈس نے کہا کہ پاکستان کا دورہ بہت اچھا رہا، کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا اور انہیں بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔
سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ اچھی رہی، تاہم ان کی ٹیم کے کھیل کے بعض شعبوں میں مسائل سامنے آئے۔
بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی اور نئی گیند کا سامنا کرنے میں بھی مزید محنت کرنا ہوگی۔ ہم سیریز میں اس سے بہتر کھیل پیش کر سکتے تھے، شکست پر یقیناً افسوس ہے۔
کوشال مینڈس نے مزید کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، ٹیم نے ایک ماہ یہاں قیام کیا اور تمام کھلاڑی خوش ہیں۔ خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان کا دورہ کریں۔
[…] پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت […]
[…] مسائل کے حل اور قومی مفاد کے لیے مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کو بھی مذاکراتی عمل میں شامل کرنا ہوگا۔ […]