Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پولیس افسران کی شامت آگئی! 240 اہلکار محکمانہ کارروائی کی زد میں، 4 برطرف

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس میں محکمانہ احتساب کے تحت 240 افسران کے خلاف مختلف سزاؤں کے احکامات جاری کر دیے گئے، جبکہ چار پولیس افسران کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اردل روم کے دوران افسران کی کارکردگی، عوامی شکایات، مقدمات کی تفتیش اور فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا۔

ناقص کارکردگی، غفلت، غیر پیشہ ورانہ رویے اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر مختلف محکمانہ سزائیں دی گئیں۔

کارروائی کے نتیجے میں تین افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی، ایک کی عہدے سے تنزلی، 17 پر جرمانے، 47 کی سروس ضبط اور چھ افسران کی ترقی روکنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ایک افسر کا سالانہ انکریمنٹ بھی روک دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق 161 افسران کی اپیلیں منظور کر لی گئیں،

جبکہ شوکاز نوٹسز کے معاملات تنبیہ کے بعد نمٹا دیے گئے۔

ڈی آئی جی علی وسیم کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت، بدعنوانی اور ناقص کارکردگی کے مرتکب افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More