Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بیوٹ خضدار میں جدید ای لرننگ لائبریری کا افتتاح، ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

 خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (بیوٹ) خضدار میں جدید تعلیمی سہولیات اور ڈیجیٹل لرننگ کے فروغ کے لیے ای لرننگ لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

لائبریری کا افتتاح یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار انجینئر لیاقت لہری، ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر محمد داؤد، چیئرمین شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈاکٹر نور احمد اور شعبہ کمپیوٹر سسٹمز انجینئرنگ اینڈ سائنسز کے اساتذہ بھی موجود تھے۔

تقریب میں نوجوان محققین نے اپنے تحقیقی منصوبوں اور سائنسی سرگرمیوں کی عملی نمائش کی، جسے شرکاء نے سراہا۔ مقررین نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور تحقیقی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے یونیورسٹی میں ڈیجیٹل تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انجینئر شکیل احمد شیخ نے شعبے کے تعلیمی پروگرامز، فیکلٹی، بورڈ آف اسٹڈیز، طلبہ کی کارکردگی اور نمایاں کامیابیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

تقریب کے اختتام پر نوجوان محققین نے سینئر اساتذہ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کی سرپرستی کو سراہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More