Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان اور امریکا میں ٹیکسٹائل تجارت بڑھانے پر اتفاق، زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون پر زور

 لاہور: امریکی قونصل خانے اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ اور صنعتی تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین اپٹما اسد شفیع نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں

انہوں نے امریکی کپاس اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسد شفیع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات میں ٹیکسٹائل شعبے کا حصہ 62 فیصد ہے۔ اپٹما پائیدار ترقی، ماحول دوست پیداواری طریقوں اور عالمی منڈی میں مسابقت بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت عالمی معیارات اور تقاضوں پر مؤثر انداز میں عمل کر رہی ہے اور بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی جگہ مزید مستحکم بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس موقع پر امریکی قونصل خانے کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف ڈیلن کلینسی نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ترقی اور عالمی سطح پر کاروباری وسعت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More