Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، دھوئیں سے 2 ورکرز متاثر، ہسپتال منتقل

 فیصل آباد:   چک جھمرہ میں واقع ایف آئی ڈی ایم سی کی الرحمان کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث دو مزدور متاثر ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں زائلین کیمیکل کے ڈرموں میں اچانک آگ بھڑک…

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں 7، 8 اور 9 نومبر کو بجلی بندش کا شیڈول جاری

 کوئٹہ:   کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے ترقیاتی کاموں، بجلی کی لائنوں کی منتقلی اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے باعث کوئٹہ اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں 7، 8 اور 9 نومبر کو بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔ کیسکو کے اعلامیے کے مطابق…

دکی: کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، بھائی زخمی

 دکی:   بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دکی کی ایک کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گر گیا،…

کوئٹہ میں کروڑوں روپے کے مبینہ اے ٹی ایم فراڈ کا انکشاف، ایک ملزم گرفتار

 کوئٹہ:   نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے مبینہ اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی۔ این سی سی آئی اے نے ایف آئی آر…

آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے، ایک روزہ سوگ کا اعلان

 مظفرآباد:  آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ کل ضلع بھمبر میں ادا کی جائے گی۔ سابق صدر ریاست کے انتقال پر آزاد کشمیر حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق یوم سوگ کے…

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری

 گوجرانوالہ:   قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کے دوران مبینہ طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے…

چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

 پشاور:   گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، جس میں صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب…

تھل جیپ ریلی: سٹاک کیٹیگری کا ٹائٹل ربنواز جوئیہ نے جیت لیا

 مظفرگڑھ:   تھل جیپ ریلی کے سٹاک کیٹیگری کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، ربنواز جوئیہ نے شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ مظفرگڑھ میں ہونے والی تھل جیپ ریلی کے سٹاک کیٹیگری مقابلوں میں ربنواز جوئیہ نے مقررہ ٹریک 2…

پاکستان ایشین ٹیم سکواش چیمپئن بن گیا، فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست

 اسلام آباد:  پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر قومی ٹیم نے ایشیا میں اپنی برتری ثابت کردی۔ فائنل مقابلے میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے…

امریکا نے ایران کی تجارتی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم کر دی

 واشنگٹن:   امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں اور بحیرہ کیسپین کے ذریعے سامان کی ترسیل روکنے اور محدود کرنے کے لیے نئی ٹاسک فورس آئرن گیٹ کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ سینٹ کام کے مطابق ٹاسک فورس کے قیام…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More