براؤزنگ زمرہ
تازہ ترین
خیبر پختونخوا کے متعدد سرکاری اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال، کئی کلاس رومز ناقابل استعمال قرار
پشاور: سانحہ دیر کالونی کے بعد خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حالت جانچنے کا عمل تیز کر دیا گیا، ابتدائی معائنے میں مختلف اضلاع کے متعدد سرکاری اسکولوں کے کلاس رومز اور عمارتیں خستہ حال پائی گئی ہیں۔
محکمہ تعلیم خیبر…
بیرئیر ہٹانے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی اپیلیں پیر کو سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرئیر ہٹانے کے مقدمے میں وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی اپیلیں پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شارخ ارجمند پر مشتمل دو رکنی بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا: نواز شریف
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے، اس لیے ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا جانا چاہیے تھا۔…
وفاقی کابینہ کی خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ترقیاتی کونسلز کے قیام کی منظوری، 48 نمائندگان نامزد
وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسلز کے قیام اور ان کے لیے مجموعی طور پر 48 نمائندگان کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کونسلز کے…
ای سی او وزرائے کونسل کا اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور باہمی تعاون…
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے تعاون کے خواہاں ہیں: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہونے کے باوجود ملک اس کے منفی اثرات سے شدید متاثر ہو رہا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کی حکومت کے تعاون کا خواہاں ہے۔…
لاہور ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ 2026 کے تمام سوالیہ پرچے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحان میں امیدواروں سے سوالیہ پرچے واپس لینے کے اقدام کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کو پنجاب میں منعقدہ امتحان کے تمام سوالیہ پرچے اپنی ویب سائٹ…
خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر پی ٹی آئی کو جواب دینا ہوگا: طارق فضل چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنی کارکردگی کا جواب دینا ہوگا، کیونکہ جماعت گزشتہ 13 سال سے صوبے میں حکومت…
وزیراعظم سے ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی، تیسری جگہ کی شرط مسترد: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد: حکومت نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کسی تیسرے مقام کے تعین کی شرط مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی۔
مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم ہاؤس…
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 52واں اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے
اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 52واں اجلاس آج عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقد ہوگا، جس میں علاقائی امن و سلامتی، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسلم دنیا کو درپیش اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔…