مولانا فضل الرحمٰن ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز سے خطاب کریں گے، کامران مرتضیٰ کی تنظیمی عہدیداروں کو ہدایات
اسلام آباد: جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز سے خطاب کریں گے، جس کے لیے تنظیمی سطح پر تیاریاں شروع کرنے اور تمام بار ایسوسی ایشنز سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود بار ایسوسی ایشنز کی انتظامیہ سے فوری رابطے قائم کریں اور قائدِ جمعیت کے خطابات کے لیے باقاعدہ شیڈول تیار کریں۔
مرکزی صدر نے صوبائی صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے صوبوں کی تمام بار ایسوسی ایشنز کی فہرست مرتب کرکے ان کے صدور، جنرل سیکریٹریز اور دیگر عہدیداران سے ملاقاتوں کا اہتمام کریں۔ اس کے علاوہ ضلعی اور تحصیل سطح کے ذمہ داران کو بھی اپنے علاقوں میں بار ایسوسی ایشنز کی نشاندہی اور پروگراموں کے انعقاد کے لیے مشاورت مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام صوبائی تنظیمیں باہمی رابطے اور مشاورت سے قائدِ جمعیت کے خطابات کے لیے موزوں تاریخوں اور مقامات کا تعین کریں گی، جبکہ ضلعی اور تحصیل سطح کے عہدیداران اپنی پیش رفت اور تجاویز سے متعلقہ صوبائی قیادت کو آگاہ کریں گے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے تمام ذمہ داران اس تنظیمی سرگرمی کو سنجیدگی