اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کا طرز حکمرانی دیگر صوبوں کیلئے بھی مثال بن چکا ہے، مریم نواز نے دو سال کے دوران ایسے اقدامات کیے جو ملکی تاریخ میں پہلے کسی نے نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی بیانیے بنانے والے اب ماضی کا حصہ بن چکے ہیں اور مردہ سیاسی بیانیے کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ پنجاب کے عوام مریم نواز کی قیادت کو کھلے دل سے تسلیم کر چکے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جادو ٹونے سے حکومتیں چلائی جا سکتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے انہیں گرایا جا سکتا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کچھ بے روزگار اور سیاسی یتیم نئے سیاسی ٹھکانے تلاش کرنے کیلئے سرگرم ہیں، ملک میں مریم نواز بہترین وزیراعلیٰ ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا کر بعض غیر اہم سیاسی عناصر خود کو نمایاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
[…] ضرورت کے پیش نظر پنجاب حکومت کے وی آئی پی فلائٹ ونگ نے طیارے کا آپریشنل کنٹرول […]
[…] پنجاب کے مطابق لاہور میں جرائم کی شرح میں 41 فیصد، ڈیرہ غازی […]