کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ لائبہ ستار اور اسماء جتک کیسز میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ قلات میں لائبہ ستار کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ اہل خانہ کی نشاندہی پر چار ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ ان کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے عدالت میں راضی نامہ پیش کیے جانے کے بعد دو گرفتار افراد رہا ہوگئے، تاہم مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ملزمان بااثر ہوں یا کوئی بھی، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، وزیر داخلہ بلوچستان
وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ روایات کو پامال کرنے اور خواتین پر ظلم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ اسماء جتک ہو یا کوئی اور، تمام خواتین ہماری بیٹیاں اور بہنیں ہیں، حکومت مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ظالم کے خلاف کارروائی کرے گی۔
میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ اسماء جتک کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے دکھ کو حکومت بھی محسوس کرتی ہے۔ کیس میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش