Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

جناح پیپلز ٹرین کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: بابر یوسفزئی

کوئٹہ: معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین عوام کی ملکیت اور ایک بہترین عوامی سہولت کا منصوبہ ہے، جسے نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ جناح پیپلز ٹرین کو خطرے میں ڈالنے یا نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایسے افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مقبولیت سے خائف عناصر گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں: بابر یوسفزئی

بابر یوسفزئی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے اس اہم منصوبے کو سبوتاژ کرنے والے عناصر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں، اور اسی بوکھلاہٹ میں وہ گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی سہولت کے کسی بھی منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے گرد قانون کا شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔ حکومت بلوچستان عوام کے حقوق اور ان کی سفری سہولتوں کا مکمل تحفظ یقینی بنائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] بابر یوسفزئی نے بتایا کہ ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے نورک میں کینوبس کی فصلیں تلف کرنے کے دوران سیکیورٹی ٹیم پر تین مختلف مقامات اور سمتوں سے فائرنگ کی گئی۔ […]

  2. […] بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس، سیاسی مشاورت اور اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہیں، تاہم ایسے فورمز کو صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر بے بنیاد تنقید کے لیے استعمال کرنا بچگانہ سیاست ہے۔ بلوچستان کے حساس حالات سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے سنجیدگی، اتحاد اور مشترکہ ذمہ داری کا تقاضا کرتے ہیں۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More