Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ، مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی دہشت گردوں کے لیے واضح پیغام ہے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(ویب نیوز) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی اداروں کی بروقت اور مثر کارروائیاں امن دشمن قوتوں کے لیے واضح پیغام ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی کرکے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، جس پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ریاستی اداروں کے مضبوط عزم کا مظہر ہے، دہشت گرد عناصر کے خلاف مثر کارروائیاں بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے حکومت اور ریاستی اداروں کے پختہ عزم کی عکاس ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ قدر ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ریاستی اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] کوئٹہ: معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین عوام کی ملکیت اور ایک بہترین عوامی سہولت کا منصوبہ ہے، جسے نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ […]

  2. […] میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ان کا مستقبل دہشت گردی اور تشدد میں نہیں بلکہ تعلیم، کھیل، روزگار اور پُرامن معاشرے کی تعمیر میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک مخصوص اور گمراہ کن بیانیے کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کو ریاست سے دور کرکے ان کے ہاتھوں میں بندوق تھمائی گئی اور انہیں ایک ایسی جنگ کا حصہ بنایا گیا جس سے انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ریاستی نمائندے عوام کے درمیان نہیں جا سکتے، لیکن آج ہم عوام کے درمیان موجود ہیں اور نوجوانوں کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہیں۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More