چیئرمین گوادر پورٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، ڈائلیسس اور تھیلیسیمیا سینٹرز کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت
گوادر: چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) گوادر کا دورہ کیا، جہاں میڈ یکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالحفیظ بلوچ اور دیگر عملے نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
چیئرمین گوادر پورٹ نے ڈائلیسس سینٹر کے دورے کے موقع پر وہاں موجود سہولیات اور ضروریات کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی
اور ڈائلیسس سینٹر کے لیے فوری طور پر ضروری مشینری مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہسپتال میں قائم تھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ بھی کیا اور گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA) کی جانب سے سینٹر کے لیے دو نئے ایئر کنڈیشنرز فوری طور پر فراہم اور نصب کرنے کی ہدایت کی۔
نورالحق بلوچ نے واضح کیا کہ ڈائلیسس اور تھیلیسیمیا سینٹرز میں علاج کا سلسلہ کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایم ایس ہسپتال کو ہدایت کی کہ دونوں مراکز کی ضروری مشینری، طبی آلات اور دیگر سامان کی مکمل فہرست فراہم کی جائے تاکہ فنڈز یا وسائل کی فراہمی میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ گوادر کے عوام کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
[…] کے دوران ضلع گوادر میں طویل عرصے سے جاری نامکمل ترقیاتی اسکیمات کی فوری […]
[…] موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کہا کہ گوادر فری زون میں صنعتی منصوبے […]