اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پالیسیوں اور خیبر پختونخوا حکومت کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سیاسی عدم استحکام اور دھرنوں کی سیاست
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کو باور کرانے کی کوشش کی تھی کہ ذاتی و سیاسی ایجنڈے کو قومی مفادات پر ترجیح نہ دی جائے۔ تاہم پی ٹی آئی کا شروع دن سے ایک ہی ایجنڈا رہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جائے اور سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ 2014 میں 126 دن کے دھرنے سے شروع ہوا اور وہ آج بھی اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
خیبر پختونخوا کے وسائل کا غلط استعمال
انہوں نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس اور کسٹمز کے اہلکار شہید ہو رہے ہیں، لیکن صوبائی حکومت نعرے بازی اور ڈھول بجا کر لوگوں کو اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
لانگ مارچ اور فنڈز میں بے ضابطگیاں
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں یہ چند ہزار افراد بھی جمع نہیں کر سکے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لانگ مارچ کے منتظمین نے کروڑوں روپے کی دہاڑی لگائی ہے۔ انہوں نے سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے خودکشی کرنی ہے تو کوئی اور راستہ اختیار کریں، کروڑوں پشتونوں کو اس اذیت میں کیوں مبتلا کر رہے ہیں؟
[…] رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی اس نوعیت کی ضد کی گئی، جو مناسب طریقہ نہیں۔ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے اور حکومت ان کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ […]